ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گجرات میں آئی سی یو میں داخل ڈینگو کی مریضہ کے ساتھ عصمت دری ، ڈاکٹر، وارڈبوائے گرفتار

گجرات میں آئی سی یو میں داخل ڈینگو کی مریضہ کے ساتھ عصمت دری ، ڈاکٹر، وارڈبوائے گرفتار

Fri, 09 Sep 2016 19:06:40  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد، 9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے ایک اہم اسپتا ل کے ایک ڈاکٹر اور ایک وارڈر بوائے کو آئی سی یومیں زیر علاج 19سالہ ڈینگو کی مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔گاندھی نگر کے بھاٹ گاؤں میں واقع اپو لو اسپتا ل میں ملازم ڈاکٹر رمیش چوہان اوروارڈبوائے چندرکانت وانکر کو کل گرفتار کیا گیا۔ادالاج کے پولیس انسپکٹر اے کے پنڈیا نے بتایاکہ ہم لوگوں نے عصمت دری کے الزامات میں چوہان اور وانکر کو گرفتار کرلیاہے ۔لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی شب کو اسپتال میں ان لوگوں نے باری باری اس کے ساتھ عصمت دری کیا، جہاں اس کا ڈینگو کا علاج ہو رہا تھا۔ایک مقامی عدالت نے دونوں کو کل تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔لڑکی کے ساتھ اسپتا ل کی آئی سی یو یونٹ میں عصمت دری کی گئی ، جہاں افسر مریض کے رشتہ داروں کو رات میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔


Share: